ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رافیل سودا:ہتک عزتی معاملہ میں آپ کے لیڈرکو عدالتی نوٹس

رافیل سودا:ہتک عزتی معاملہ میں آپ کے لیڈرکو عدالتی نوٹس

Thu, 18 Oct 2018 12:05:16    S.O. News Service

نئی دہلی18 اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) سینئر آپ لیڈر سنجے سنگھ کو رافیل سودے کے سلسلے میں اپنے الزامات پر ریلائنس انفراسٹرکچر لمیٹڈ کی طرف سے دائر ہتک عزت کے کیس میں احمد آباد کی ایک عدالت سے نوٹس ملا ہے۔سنگھ نے کہا کہ وہ رافیل سودا ’’اسکینڈل ‘‘ کو لے کر اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں گے اور عدالت کے سامنے اپنی صفائی پیش کریں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ’بھارت ماتا‘ کے نام پر ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے لوگوں کے لئے میرے دل میں کوئی عزت نہیں ہے۔ میں اس اسکینڈل کے خلاف اپنی آواز بلند جاری رکھوں گا۔سنگھ نے کہا کہ رافیل سودا’’ اسکینڈل ‘‘ پر ان کے خیالات پر انل امبانی اور ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ سمیت ان کی کمپنیوں کی جانب سے فروری میں ایک نوٹس ملا تھا جس میں پانچ ہزار کروڑ روپے کا ہرجانے ادا کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا اور اب انہوں نے عدالت جانے کا راستہ اختیار کیا ہے میں عدالت میں اس کی ہدایت 20 اکتوبر کو اپنا جواب دائر کروں گا۔راجیہ سبھا رکن سنگھ رافیل سودے کو لے کر مودی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔انہوں نے کئی مواقع پر رافیل سودے کو ایک بڑا گھوٹالہ قرار دیا ہے۔ عدالت کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں سنگھ سے 20 اکتوبر کو جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ 


Share: